Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ورکشاپ 12 مارچ شروع




 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ء میں پیش کئے گئے پوسٹ گریجویٹ سطح کے تعلیمی پروگرامز کی ورکشاپس(جمعہ12۔مارچ)سے شروع ہورہی ہیں۔یہ ورکشاپس یونیورسٹی کے  لرننگ مینجمنٹ سسٹم آگہی پورٹل کے تحت آن لائن منعقدہونگی . طلبہ کو ایل ایم ایس آگہی پورٹل پر لاگ اِن ہونے کے لیے یوزر نیم اور پاس ورڈ ایس ایم ایس کے ذریعے ارسال کردئیے گئے ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے طلبہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ورکشاپ شیڈول کے مطابق اپنے متعلقہ کورس ورکشاپس میں شرکت کریں اور آن لائن ورکشاپس میں کسی بھی قسم کی مشکل پیش آنے کی صورت میں طلبہ کو قریب ترین علاقائی دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کووڈ وبا سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسز کو ہدایت کی ہے کہ تمام پوسٹ گریجویٹ ورکشاپس آن لائن منعقد کریں۔ اوپن یونیورسٹی نے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لئے متعدد اہم اقدامات کئے ہیں جن میں کتب کی آن لائن فراہمی، اسائنمنٹس آن لائن جمع کرانے اور ورکشاپس کے انعقاد کا آن لائن نظام متعارف کردیا گیا ہے۔  http://aaghi.aiou.edu.pk     


#AIOU #DPR #EducationforAll  #OnlineEducation #OnlineWorkshops #Elearning

Post a Comment

0 Comments