Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

نوسرباز سرگرم : 15 سے 20 سال کی عمر کے نا سمجھ نوجوان نوسربازوں کا ہدف

لاک ڈاون کے دوران جہاں لاکھوں لوگ بیروزگار ہوئے ان میں ہر طبقہ کے لوگ شامل ہیں خاص طور پر تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے 15 سے 20 سال کی عمر کے نوجوان بھی گھر کا چولہا جلانے کے لیے گھر سے نکلے ۔ اسی دوران نوسربازوں کا آسان ہدف یہی نوجوان بنے ۔  آج ہم آپ کو "نیا جال لائے پرانے شکاری " کے مصداق ایک گروہ کا تذکرہ کرنے جارہے ہیں ۔ 

نوسر بازوں کا ایک گروہ جو ملک کے مختلف علاقوں سے بیروزگار نوجوانوں کو پرکشش نوکری کا جھانسہ دے فیصل آباد لے کر آتا ہے ۔ نہ تو آنے والوں کو کمپنی کا نام بتایا جاتا ہے نہ فون نمبر اور نہ ہی کوئی ایڈریس بتایا جاتا ہے۔ ہر مقام پر ایک نیا ایجنٹ اس نوجوان کو رسیو کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔  فیصل آباد پہنچ کر انٹری فارم کے نام پر بیروزگار نوجوانوں سے فی بندہ 3000/- انٹری فیس کے نام پر وصول کیے جاتے ہیں ۔ 

پھر کچے ذہن نوجوانوں کی برین واشنگ کرکے ان کو اونچے اونچے خواب دکھا کر 40 ہزار 60 ہزار تا ایک لاکھ روپیہ مختلف بہانوں سے گھر والوں سے یا اس کے دوست احباب سے منگوایا جاتا ہے



کمپنی کا نام پوچھا جائے تو نام بدل بدل کر کمپنیوں کے نام بتائے جاتے ہیں ۔ لیکن جب ہماری ٹیم نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ یہ TINES نامی کمپنی ہے جس پر گورنمنٹ آف پاکستان پہلے ہی پابندی لگا چکی ہے اب اس کے ایجنٹ چھپ چھپا کر بیروزگار نوجوانوں کو اپنا ہدف بناتی ہے ۔ 

ضلع گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی اس کے ایجنٹ بیروزگار نوجوانوں کو ورغلا کر لاکھوں روپے لوٹ چکے ہیں۔  ہماری ٹیم کی تحقیق کے مطابق ستیانہ روڈ کے قرب میں ہانگ کانگ آئس بار کے قریب الہی آباد روڈ پر اس نے تین مکان کرائے پر لے رکھے ہیں جہاں نوعمر نا سمجھ نوجوانوں کو رکھا جاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کچے ذہنوں کی برین واشنگ کی جاتی ہے۔ 

ضرورت اس بات کی ہے کے قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئیں اور نسل نو اور عوامی سرمائے کو ان دھوکے باز کے چنگل سے آزاد کروا کر قوم کی ماوں  کو ان کے جگرگوشے ان کو واپس دلائیں ۔. 

مزید تفصیل کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں ۔




Post a Comment

0 Comments