Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

*2017 ایجوکیٹرز کی پے فکسسیشن کا طریقہ کار*


سب سے پہلے سال 2017  کے بھرتی 2021 میں ریگولر ہونے والے معزز میل, فی میلز ٹیچرز کو میری طرف سے بہت مبارک ہو.


اب ریگولر آرڈرز کے بعد اگلا پراسیس کیا ہونا ہے.؟

تنخواہ کیسے ریگولر کروانی ہے. ؟


یہی طریقہ کار تفصیل سے ذیل میں شیئر کر رہا ہوں.

ملاحظہ فرمائیں.


1=آپ کے جو مستقلی/ریگولر آرڈرز ہوئے ہیں ان کی Pdf میں موجود صاف اور کلیئر کاپی کے 2 سیٹ پرنٹ نکلوائیں کیونکہ یہی آپ کے اصلی آرڈر ہیں اور آپکو دفتر جانے کی ضرورت نہیں, وہاں سے بھی آپکو یہی آرڈرز کی فوٹو کاپی ملنی ہے.

لہٰذا سفر اور وقت کی بچت کریں.


 2=کسی کلرک یا تجربہ کار استاد سے اپنی سروس بک پر EST یا PST کی انٹری کروائیں


3= اپنی سروس بک کی انٹری کے نیچے پرائمری اور ایلیمنٹری سکولز والے اساتذہ Dy DEO , ہائی/ہائر سیکنڈری سکولز والے ہیڈمسٹریس/ہیڈماسٹر سے  دستخط و مہر لگوائیں.


4= تازہ ترین یعنی گزشتہ ماہ جنوری کی پے سلپ نکلوائیں.

(پے سلپ Pifra کے ذریعے ای میل میں اور Paynama app میں بھیجی جا چکی ہیں)


5= چینج فارم فِل کروا کر پرائمری/ایلمنٹری سکولز اساتذہ ڈپٹی DEO ,ہائی/ہائر سیکنڈری سکولز والے اساتذہ  اپنے سکول ہیڈ کے دستخط و مہر لگوائیں.


6=    اس کے بعد ایک آرڈر کی فوٹو کاپی,


 موجودہ پے سلپ کی فوٹو کاپی,


 متعلقہ اتھارٹی سے تصدیق شدہ چینج فارم


 ریگولر ہونے تک لکھی گئی سروس بُک کی فوٹو کاپی


یہ چار چیزیں اکاؤنٹ آفس جمع کروا کر پے فکس کروائیں...


 یاد رہے کہ سروس بک پر اکاؤنٹ آفس سے پرماننٹ/ریگولر  (مستقلی) کا ٹھپہ/بڑی مہر ضرور لگوائیں اور سروس بک اپنے پاس رکھیں..


بعد ازاں انہی آرڈر کی ایک کاپی اپنے سکول میں لازمی رکھ لیں 

شکریہ.

Post a Comment

0 Comments