Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

کمپیوٹر سے کمپوز شدہ اسائنمنٹس قابل قبول، ہاتھ سے لکھی ہوئی اب نہیں



علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد جو ایشیاء کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے ۔ ہر طبقہ کے افراد کو انسانی جبلی ضرورت تعلیم کو پورا کر رہی ہے۔ تعلیم کے زیور کو ان کی دہلیز تک پہنچا رہی ہے تاکہ علم کے نور سے کوئی محروم نہ رہ جائے۔ دن بدن زمانہ ترقی کرتا جارہا ہے ۔ باشندگان پاکستان کو زمانے رفتار کے ساتھ ترقی کی خواہاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم صاحب کی زیر نگرانی نت نئے طریقہ تعلیم و تدریس متعارف کرارہی ہے۔ تاکہ اہل پاکستان جدید طریقوں سے آشنا ہوکر عالم اسلام کی حقیقی معنوں میں  نمائندگی کا حق ادا کر سکیں۔ 

شاعر مشرق علامہ اقبال رحمة اللہ علیہ نے کیا خوب کہا:

سبق پھر صداقت کا عدالت کا شجاعت کا

لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا

اسی سلسلہ کی ایک کڑی حال ہی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے اعلی ڈگری (ایم اے، ایم ایڈ ، بی ایڈ ) کے طلباء و طالبات کے لیے کمپیوٹر کے ذریعے کمپوز شدہ اسائنمنٹس لکھنے کا حکم نامہ ہے۔ جس کا اصل مقصد طلباء و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرانا ہے۔ 

اس معاملہ کو کچھ نا سمجھ طلباء و طالبات لے کر پریشان ہیں کہ یہ کیسے ہوگا وہ تو کمپیوٹر کے بارے کچھ بھی نہیں جانتے ۔ لیکن پریشان ہونے کی بجائے اگر سیکھنے کی کوشش کی جائے کچھ بھی ناممکن نہیں ۔ 

تفصیل کے لیے یہاں وزٹ کریں۔




Post a Comment

0 Comments