Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

جامعہ نعیمیہ کا ترقی کی طرف ایک اور قدم



 تعلیم کے نئے رجحانات کا فروغ:جامعہ نعیمیہ اورآئی آر ڈی کے مابین ماہمت نامہ پر دستخط

معاہد ے پر ڈاکٹرراغب نعیمی،ڈاکٹرحسن الامین نے دستخط کئے،تقریب آئی آر ڈی میں ہوئی

دونوں ادارے فروغ تعلیم،قیام امن، نوجوانوں کی شخصی نشوو نما کے لئے مل کر کام کریں گے

اداروں کے مابین باہمی روابط، تعلیم کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے:راغب نعیمی



لاہور(پ ر)انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ اقبال ریسرچ انسٹیٹیوٹ اینڈ ڈائیلاگ (آئی آر ڈی)، اور دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے درمیان اسلامی شعبوں میں نوجوانوں اور دیگر پیشہ ور افراد کی تعلیم، تربیت اور صلاحیت کے فروغ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے لئے مفاہمت نامہ پر گزشتہ روز دستخط ہوگئے ۔ دستخطوں کی تقریب آئی آر ڈی میں منعقد ہوئی ۔ آئی آر ڈی کی جانب سے ڈاکٹر حسن الامین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آئی آر ڈی جبکہ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے طرف سے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اس معاہدے پر دستخط کیے ۔ مفاہمت نامہ کے مقاصد کے حصول کےلئے آئی آر ڈی اور دارالعلوم جامعہ نعیمیہ مشترکہ طور پر تربیت، مطبوعات اور تحقیق کے شعبوں میں نئی راہیں تلاش کریں گے ۔ مفاہمت نامہ باہمی تعاون ، ادب کے تبادلے ، اور مشترکہ تربیت، سیمینار اور کانفرنسوں کی راہ ہموار کرے گا ۔ دونوں ادارے مل کر جدید تعلیم کے فروغ، امن و امان کے قیام، بنیاد پرستی اور انتہا پسندی کے خاتمے، نوجوانوں کی شخصی نشوو نما، منفی سوچ کا خاتمہ اور رواداری کے فروغ کے لیے کام کریں گے ۔ 


X

پروگرام کا مقصد معاشرے کے ہر فرد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اور اس کو کامیاب شہری بنانا ہے تاکہ وہ آگے چل کر ملک و قوم کی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کر سکے ۔ پہلے مرحلے میں جامعہ نعیمیہ اور آئی آر ڈی کے زیر اہتمام 23 فروری سے 25 فروری 2021ء تک لاہور میں تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مدارس کے اساتذہ، طلباء اور سکالرز شریک ہوں گے ۔ ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کی تلاش کے لیے جامعہ نعیمیہ میں ’’گوشہَ اقبال‘‘ تشکیل دیا جائے گا جہاں اسلامک محققین اور سکالرز جدید مسائل کے حل کے لیے تحقیقی سرگرمیاں سرانجام دیں گے ۔ اس موقع پر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے مابین باہمی روابط، تعلیم کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے ۔

Post a Comment

0 Comments