Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

مسائل کے حل کےلئے علم کی نئی راہیں تلاش کی جائیں :ڈاکٹرراغب نعیمی

 



دنیا کامقابلہ کرنے کےلئے ہرفرد کوجدید قدیم علوم سے آراستہ کرناہوگا:ناظم اعلیٰ دارلعلوم جا معہ نعیمیہ


تربیتی ورکشاپ سے ڈاکٹرحسن الامین ، مجیب الرحمان شامی ودیگر کاخطاب


لاہور(پ ر)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مسائل کے حل کےلئے علم کی نئی راہیں تلاش کی جائیں ۔ دنیا کامقابلہ کرنے کےلئے ہرفرد کوجدید قدیم علوم سے آراستہ کرناہوگا ۔ علمی لحاظ سے جامد معاشرے ترقی کے میدان میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزبین الاقوامی یونیورسٹی آبادکے شعبہ آئی آر ڈی کے اشتراک سے جا معہ نعیمیہ میں تین روزہ’’ تربیتی ورکشاپ برائے اساتذہ مدرسہ ‘‘کی اختتام سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹرآئی آر ڈی بین الاقوامی یونیورسٹی آباد ڈاکٹرحسن الامین نے کی ۔ معروف صحافی وکالم نگار مجیب الرحمان شامی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ ورکشاپ میں ڈاکٹرعرفان شہزاد نے’’ مذہب اورجدید ذہن ‘‘ ۔ ڈاکٹرعائشہ قرۃ العین نے’’مکالمہ اوآداب اختلاف‘‘مولانا محمدرفیق شنواری نے’’اسلامی تراث اوردورجدید میں اسکی معنویت‘‘ڈاکٹرعبدالفرید بروہی ،وقا ص خان نے ’’انسانی حقوق اورتکثیریت کاتصور‘‘مولانا تہامی بشر نے’’روایت اوراس کاتنوع کے موضوع پرلیکچردیا ۔ نقابت کے فرائض محمدیونس نے اداکئے۔ جبکہ انتظامی امورمحمدمنصور اور فاروق احمد نے سرانجام دیئے ۔ اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی وکالم نگار مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ ورکشاپ میں دینی مدارس کے اساتذہ کی تعلیمی صلاحیتوں کوبہتر کرنے ،بچوں نفسیات کوسمجھنے ،فکری ونظری مباحث کےلئے سوچ کے دائرے کو وسیع کرنے پرزور دیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ  اپنی اچھی روایات کو نئی نسل کومحفوظ طریقے سے منتقل کرنے کی ضرورت ہے ورنہ جدید دور ہماری نسلوں کوایک ایسا انسان بنا دے گا جواپنی روایت سے لاعلم ہوگا ۔ مفتی محمدحسین نعیمی علیہ الرحمہ نے دور جدید کے تقاضوں کے سمجھتے ہوئے مدارس میں جدید علوم کے راستے کھولے ۔ مفتی محمدحسین نعیمی علیہ الرحمہ اورڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدعلیہ الرحمہ نے ایسے افراد تیار کئے جنہوں نے ذاتی شناخت اور فرقہ واریت سے بالا ترہوکرملک وقوم کی ترقی و استحکام سے کےلئے اپناکلیدی کردار ادا کیا ۔ ڈاکٹرحسن الامین نے اپنے اختتامی صدارتی کلمات میں کہا کہ معاشرتی ترقی کےلئے اپنی ذات کی خودی سے نکل کرانسانیت کی فلاح وبہبود کےلئے کردار ادا کرناہوگا ۔ ہمیں ایک دوسرے کے مسائل کو مکالمہ کے ذریعے سمجھ کر مل کرکرنا حل کرناہوں گے ۔ ورکشاپ میں جامعہ نعیمیہ سے وابستہ مدارس کے35سے زائد اساتذہ اورمعلمات نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کو اعزازی اسناد اورکتب کی صورت میں تحائف دیئے گئے ۔

Post a Comment

0 Comments