Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

انٹر میڈیٹ پارٹ 2 طلباء و طالبات داخلہ بھجوانے کے لیے ذلیل و خوار


پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کے داخلہ جات بھجوانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا لیکن انٹر میڈیٹ پارٹ 2 کا داخلہ بھجوانے  کے لیے پارٹ ون کا رولنمبر ویب سائٹ پر درج کرنا لازمی قرار دیا گیاہے۔  گزشتہ سال کووڈ19 کی وجہ سے امتحانات منسوخ کیے گئے تھے پارٹ ون کے طلباء و طالبات کو نہ تو رولنمبر سلپ جاری کی گئی۔ نہ ان کو جاری کیے جانے والے رولنمبر کا انہیں علم ہے۔ 

طلباء و طالبات اور ان کے والدین اس مسئلہ کو لے کر شدید پریشانی اور ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔ 

جب متعلقہ بورڈ سے اس مسئلہ کا حل دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کی طرف سے گیارہویں جماعت کے طلباء و طالبات کو جاری شدہ رول نمبرز ان کے دیئے گئے فون نمبرز پر بھیجے جاچکے ہیں ۔ 

لیکن متعدد متاثرہ طلباء و طالبات اور ان کے والدین میں سے  کسی نے بھی بورڈ کے اس دعوے کی ابھی تک  تصدیق نہیں کی۔ 

 

متاثرہ افراد نے وزیر تعلیم اور متعلقہ ذمہ داران افسران  سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں رول نمبرز  جاری کی جائیں  یا گیارویں جماعت کے رولنمبرز کی بجائے فارم نمبر یا ب فارم نمبر کے ذریعے داخلہ فارم فل کرنے کا ویب سائٹ میں آپشن دیا جائے۔ 

Post a Comment

0 Comments