Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

 *تعلیمی سیشن 22-2021 کے لئے تجاویز تیار کرلی گئیں*


صوبے پنجاب میں اگلے تعلیمی سیشن 22-2021 کے لئے تجاویز تیار کرلی گئیں، آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام لازمی اور اختیاری مضامن کا امتحان ہو گا۔


سابقہ پیپر پیٹرن بھی برقرار رہے گا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں سمارٹ سلیبس ہی نافذ العمل ہو گا۔


کیونکہ رواں سیشن میں امتحانات لیٹ ہونے کی وجہ سے طلبا کا بیشتر وقت ضاٸع ہو چکا ہے۔رواں سال تمام

طلبا کو پریکٹیکل کے مارکس تھیوری کے حاصل کردہ مارکس کی اوسط کی بجاٸے مکمل مارکس دینے کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ طلبا کی پرسنٹیج بہتر ہوسکے۔


طلبا جتنے مارکس اختیاری مضامین میں حاصل کریں گے ان کو اتنے ہی مارکس لازمی مضامین میں بھی مل جاٸیں گے اس سلسلے میں لازمی اور اختیاری مضامین کے جوڑے بنانے کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔


اگلے سال تمام کلاسز کے امتحانات بروقت ہونگے۔پرائمری اور مڈل کے فروری میٹرک کے مارچ اور انٹرمیڈیٹ کے اپریل میں ہونگے۔

اگلے سال ڈگری لیول کے امتحانات کی ٹاٸمنگ متعلقہ یونیوسٹیاں خود طے کریں گی۔


نرسری تا آٹھویں کلاس تک کا امتحان رواں سال کی طرح اگلے سال بھی پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کی زیر نگرانی ہو گا۔

Post a Comment

0 Comments